اے پی این ایس کا ڈی حمیدی پارٹنر شپ (پرائیوٹ) لمیٹڈ کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عادل خرم مرزا کے انتقال پر اظہار تعزیت

اے پی این ایس کا ڈی حمیدی پارٹنر شپ (پرائیوٹ) لمیٹڈ کراچی کے ایگزیکٹو ...

  



کراچی(خصوصی رپورٹ)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سرمد علی اور قائم مقام سیکرٹری جنرل سید محمد منیر جیلانی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے میسرز ڈی حمیدی پارٹنر شپ (پرائیوٹ) لمیٹڈ کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عادل خرم مرزا کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے جبکہ اے پی این ایس کے اراکین ان کے اہل خانہ کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔مرحوم کی نماز جنازہ آج بعداز نمازِ عصر عائشہ مسجد خیابانِ اتحاد ڈیفنس 6کراچی میں ادا کی جائیگی ۔

مزید : صفحہ آخر