محکمہ آبپاشی کے سابق ایڈمن افسر کی کرپشن،محکمہ کارروائی سے قاصر

محکمہ آبپاشی کے سابق ایڈمن افسر کی کرپشن،محکمہ کارروائی سے قاصر

  



لاہور(نمائندہ پاکستان) محکمہ آبپاشی میں اپنی نوعیت کا منفرد معاملہ سامنے آیا ہے جس نے پورے محکمہ کی کارکردگی پر کئی سوالیہ نشان اٹھا دیے ہیں۔محکمہ آبپاشی لاہور زون میں تعینات سابق ایڈ من افسر چوہدری سعید کو کرپشن کرنے اور دوران ڈیوٹی فوت ہونے والے افراد کے بچوں سے رشوت لیکر نوکری دینے اور ساتھ ہی ساتھ لاہور زون میں تعینات سب انجینئرز کو رشوت کے لیے بلیک میل کرنے اور کئی افراد سے ماہانہ کی بنیاد پر پیسے لیکر حاضری سے استثناء دینے کی پا داش میں سابق سیکرٹری اریگیشن سیف انجم نے 18جولائی 2016 کو سرنڈر کرکے فوری طور پر سیکشن آفیسر ای تھری کو رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔جبکہ مذکورہ افسر نے نہ صرف سیکرٹری کے احکامات کو ماننے سے انکار کیا بلکہ آٹھ ماہ غیر حاضر رہنے کے بعد اپنی ڈیوٹی حاضری رپورٹ کی اور پھر سے حالیہ تاریخ تک غیر حاضر ہے۔مزید برآں مذکورہ افسر غیر حاضر رہنے کے باوجود محکمہ سے تنخواہ سمیت تمام تر مراعات حاصل کر رہا ہے اور محکمہ اریگیشن اپنے ہی افسران کے جاری کرہ حکمنامہ پر عملدرآمد اور مذکورہ افسر کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی کرنے سے قاصر نظر آتا ہے۔

آبپاشی افسر

مزید : صفحہ آخر


loading...