ایوانوں میں 90فیصد چور ہیں، جمشید دستی

ایوانوں میں 90فیصد چور ہیں، جمشید دستی

  



ڈیرہ غازی خان ( آن لائن ) رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کہاہے کہ ملک کے ایوانوں میں 90فیصد بدمعاش ، چور اور لٹیرے بیٹھے ہیں آزاد عدلیہ کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں جے آئی ٹی نے نواز شریف کو بے نقاب کر کے اصلی چہرہ عوام کے سامنے لا کھڑا کردیا ، آئندہ الیکشن میں ڈی جی خان سے حصہ لونگا ، تخت لاہور نے میٹرو بس اور کنو ٹرین پر اربوں روپے خرچ کر دیئے ، جنوبی پنجاب کے عوام آج بھی جانوروں کے ساتھ ایک ہی گھاٹ پر پانی پینے پر مجبور ہیں ، قومی اسمبلی نے صرف دس فیصد لوگ ایماندار اور شریف ہیں ، وہ ڈیرہ غازی خان میں ایک بڑے عوامی اجتماع خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر ملک محمد رمضان جڑھ ، محمد علی دستی ، عاشق حسین صدقانی ، محمد رمضان صدقانی ، ظفر اقبال ، و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کہا کہ نواز شریف نے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک منتقل کئے جے آئی ٹی نے ملک کے وزیر اعظم اور اس کے خاندان کو چور قرار دیدیا ، قومی اسمبلی کے فلور پر کھڑا ہو کر نواز شریف کو چور کہا تھا جمشیددستی کا کہنا تھا کہ وہ آزاد عدلیہ کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں اور پاک فوج ملک کے تحفظ اور امن کیلئے کام کر رہی ہے نواز شریف کے وزراء نے پاک فوج کے خلاف زبان درازی کی تو زبانیں کھینچ لیں گے

مزید : صفحہ آخر


loading...