بیوی کو زندہ جلا دینے کے جرم میں شوہر کو 2بار سزائے موت ‘10لاکھ جرمانہ

بیوی کو زندہ جلا دینے کے جرم میں شوہر کو 2بار سزائے موت ‘10لاکھ جرمانہ

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بیوی مہناز کو زندہ جلا کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث شوہربشیر احمدکو جرم ثابت ہونے پر2بار سزائے موت اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزاکا حکم سنا دیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ چھانگامانگا پولیس نے بشیر احمد کے خلاف اپنی بیوی منہاز کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلانے کے الزام میں چالان پیش کیا گیا تھا، عدالت میں چالان آنے پر اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت کی گئی ،عدالت نے گزشتہ روزوکلا کی بحث اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں مجرم بشیر احمد کو مذکورہ بالا سزا کا حکم سنا دیا ہے ،فیصلے کے بعد پولیس ملزم کو کوٹ لکھپت جیل لے گئی۔

سزائے موت

مزید : صفحہ آخر


loading...