وزارت مذہبی امور بالآخر سرکاری عازمین حج کا فلائٹ شیڈول دینے میں کامیاب

وزارت مذہبی امور بالآخر سرکاری عازمین حج کا فلائٹ شیڈول دینے میں کامیاب

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پاکستانی تاریخ میں پہلی دفعہ حج آپریشن 2017ء کے آغاز سے صرف دس دن پہلے وزارت مذہبی امور سرکاری عازمین حج کا فلائٹ شیڈول دینے میں کامیاب ،پہلی حج فلایٹ 24 جولائی کو روانہ ہو گی ،پی آئی اے،شاہین ائیرلائنز ،ائیر بلیو، سعودی ائیرلائنز حج آپریشن مکمل کریں گے ، ملک بھر سے سرکاری عازمین حج کو ہنگامی طور پر SMSکے ذریعے اطلاع دے دی گئی ،وزارت مذہبی امور کی وھیب سایٹ www hajjinfo.orgپر بھی فلائٹ شیڈول جاری کر دیا گیا ،حج آپریشن کراچی،لاہور،اسلام آباد،پشاور ،کوئٹہ،رحیم یار خان،ملتان،فیصل آباد،سیالکوٹ،سکھر سے مکمل کیا جائے گا ،عازمین حج متعلقہ حاجی کیمپوں سے روانگی سے دو دن پہلے پاسپورٹ،ٹکٹ وصول کریں گے ،حاجی کیمپوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کم وقت میں اچھے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...