سیاستدان اتنے برے بھی نہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں، مایوسی کی کوئی بات نہیں، پاکستان میں ’’ستے خیراں‘‘ ہیں: سعد رفیق

سیاستدان اتنے برے بھی نہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں، مایوسی کی کوئی بات نہیں، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سیاستدان اتنے بْرے بھی نہیں جتنا لوگ سمجھتے ہیں، مایوسی کی کوئی بات نہیں، پاکستان میں ستے خیراں ہیں۔ وفاقی وزیر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں متعدد بارمارشل لاء لگنے کے باوجودعوام نے پاکستان کو ووٹ کی طاقت سے جمہوریت کی نیلم پری ثابت کیا۔انہوں نے کہا کہ عسکری وسیاسی قیادت دہشتگردی کی وباء سے مل کر جان چھڑوانے کی کوشش کر رہی ہے کیو نکہ ہم نے آنے والی نسل کو ایک چمکتا دمکتا پاکستان دینا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں جمہوریت کی تعریف پر پورانہیں اترتیں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں بلوغت آئی ہے اور جہاں اس چیز کی کمی ہے وہاں چند برسوں میں پوری ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت ملنے لگی تو یہ کہہ کر انکار کر دیا تھاکہ میں سائنس وٹیکنالوجی کا اچھا وزیر ثابت نہیں ہو سکوں گا کیونکہ سکول وکالج کے دور میں سائنس کا اچھا طالبعلم نہیں تھا۔
سعد رفیق

مزید :

صفحہ آخر -