انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد قرق کرنے کا ...
 انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

  



اسلام آباد (آئی این پی) انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے سے مسلسل غیر حاضری پر عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے سے مسلسل غیر حاضری پر عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا جبکہ اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کی قرقی کیلئے متعلقہ تھانوں اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے، ملزمان پر ریڈ زون میں توڑ پھوڑ اور سرکاری ٹی وی چینل پر حملے کا الزام ہے، ملزمان پر ایس ایس پی اسلام آباد کو بھی زخمی کرنے کا الزام ہے۔

جائیداد قرقی

مزید : صفحہ اول


loading...