متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں بابر اعوان کا نئے انتخابات کا مطالبہ تحریک انصاف کا حمایت سے انکار

متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں بابر اعوان کا نئے انتخابات کا مطالبہ تحریک انصاف ...

  



اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے متحدہ حزب اختلاف کے اجلاس میں بھی پارٹی کے نووارد رہنما و سابق وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کے نئے انتخابات کے مطالبہ کی حمایت نہیں کی، اپوزیشن جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں واضح کر دیا گیا ہے کہ نئے انتخابات کے مطالبہ کو پذیرائی حاصل نہیں ہے، متحدہ اپوزیشن کے مشاورتی اجلاس میں ڈاکٹر بابر اعوان کے نئے انتخابات کا مطالبہ کا معاملہ بھی اٹھایا گیا، اپوزیشن جماعتوں بالخصوص اے این پی ، قومی وطن پارٹی نے اس بارے اجلاس میں اختلاف کیا ۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر شیریں مزاری سے استفسار کیا تو انہوں نے سابق وزیر قانون کے بیان کی حمایت نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے دو ٹوک انداز میں اجلاس میں واضح کیا کہ NO NE ELECTIONشاہ محمود قریشی کے دو ٹوک موقف پر بابر اعوان کی اپنی جمایت ان کے بیان سے متفق نہیں ہے۔ اجلاس میں متذکرہ بیان پر آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور حاجی غلام احمد بلور نے بھی بات کی تھی، شاہ محمود قریشی پر جوش انداز میں متذکرہ موقف بیان آ گئے کہ نئے انتخابات نہیں بلکہ نیا وزیراعظم چاہتے ہیں

متحدہ اپوزیشن

مزید : صفحہ اول


loading...