نئی یو نیفا رم کا تا ثرکر یمنل لو گو ں پر اچھا نہیں ،سا بق آئی جیز

نئی یو نیفا رم کا تا ثرکر یمنل لو گو ں پر اچھا نہیں ،سا بق آئی جیز

  



لاہور(کرا ئم رپورٹر)پو لیس کی نئی یو نیفارم کے نا قد ین میں ریٹائر ڈ پو لیس افسران اور اہلکار بھی شا مل ہو گئے اور انھو ں نے پولیس کی یو نیفا ر م کی تبد یلی کوایک نا منا سب اقدا م قرار دیا ہے ۔ریٹائرڈپو لیس افسران و اہلکا رو ں کے مطا بق پرانی یو نیفا رم جرا ئم پیشہ افراد کے لیے خو ف کی علا مت ہے ۔جبکہ نئی یو نیفا رم کا تا ثرکر یمنل لو گو ں پر اچھا نہیں ہے لہذار با ب اختیا ر کو چا ہیے کہ نئی یو نیفا ر م کو فوری تبد یل کر یں۔ریٹا ئر ڈ پولیس افسرسا بق آئی جی جا وید اقبا ل نے کہا ہے کہ پرا نی وردی جب سے پاکستان بناہے اس سے پہلے دور سے چلی آرہی ہے اور یہ وردی ہما ری شنا خت ہے یہ ایک ایسی شنا خت ہے کہ مجر م اس وردی میں ملبو س جوانو ں کو دیکھ کربھا گ جا تے ہیں ۔سا بق آئی جی اورریٹا ئرڈ پو لیس افسرنا صر درانی کا کہنا ہے کہ نئی یو نیفا رم سے ہما رے جوان خو ش نظر نہیں آتے لہذااس کا تبدیل کر کے پرانی کو بحا ل کر دینا ہی بہتر اور وقت کا تقا ضا ہے ۔سا بق آئی جی اور ریٹائر ڈ ہو نے والے پو لیس افسر حا جی حبیب الر حمن کا کہنا ہے کہ نئی یو نیفارم کے آنے سے افسران کے تا ثرات اچھے نہیں ہیں اور جوان بھی پر جوش نظر نہیں آتے حکو مت کو چا ہیے اسے فوری تبدیل کرے اسی طر ح سا بق ڈی جی ایف آئی اے محمد ایملیش کا کہنا ہے کہ پر انی یو نیفا رم پا کستان اور فورس کی پہچا ن ہے اس کو تبد یل کر دینا سمجھ سے با لاتر ہے ۔سا بق ایڈیشنل آئی جی سر مد سعید کا کہنا ہے کہ حکو مت نے یو نیفارم کو تبد یل کر نے میں جلد بازی سے کام لیا ہے حکو مت کو چا ہیے پرا نی وردی ہی بحا ل کر دیں۔جبکہ ریٹائر ڈ ہو نیوالے اہلکاروں میں رضوان ،جمشید ،فیا ٖ ض،مقصود اور الطا ف نے مو قف اختیار کیا ہے کہ نئی یو نیفا ر م سے ایسے معلو م ہو تا ہے جیسے وہ کسی سیکو رٹی کمپنی کے ملا زم ہیں ہما ری حکمرا نو ں سے اپیل ہے کہ اسے فور ی تبد یل کر کے پرانی کو بحال کر دیں۔

نئی یو نیفا رم

مزید : صفحہ اول


loading...