پارلیمانی پارٹی اجلاس ، 206 لیگی ارکان شریک ،چودھری نثار ذاتی مصروفیات بلیغ الرحمن سمیت 14 ارکان بیرون ملک دوروں کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے

پارلیمانی پارٹی اجلاس ، 206 لیگی ارکان شریک ،چودھری نثار ذاتی مصروفیات بلیغ ...

  



اسلام آباد (آئی این پی) وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 206 لیگی ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی وزیر داخلہ چودھری نثار ذاتی مصروفیات جبکہ تعلیم کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان سمیت 14 ارکان بیرون ملک دوروں پر ہونے کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے۔ اجلاس میں پارلیمانی ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی،بہت کم ایسے ارکان تھے جو شریک نہیں ہو سکے ۔ وزر داخلہ کے ترجمان نے وضاحتی بیان بھی جاری کیا ہے وزیراعظم جب شرکت کیلئے آئے تو تالیاں اور ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے ہاتھ لہرا کر اس خیر مقدم کا جواب دیا جبکہ تمام ارکان نے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...