نواز شریف کی جگہ میں ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا ، صرف وزیر اعظم ہی نہیں پورا ’’ٹبر ‘‘ ہی چور نکلاہے : عمران خان

نواز شریف کی جگہ میں ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا ، صرف وزیر اعظم ہی نہیں پورا ...

  



کہوٹہ(آن لائن)تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے کیلئے ڈاکوؤں کو پکڑا جائے۔اگلے ہفتے سے ملک کے بڑے بڑے ڈاکوؤں کیخلاف کارروائی شروع ہورہی ہے،بہت جلد ملک کو لوٹنے اور غریبوں کا پیسہ لوٹنے والے ڈاکوؤں کا احتساب شروع ہوگا، شریف خاندان میں صرف وزیراعظم نوازشریف چور نہیں ہیں بلکہ پورا’’ٹبر‘‘ ہی چور نکلا ہے،اگر نوازشریف کی جگہ میں ہوتا تو جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد میں شرم سے ڈوب کرمرجاتا، کہوٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم کو ان کے مخالف بھی صادق اور امین کہتے تھے، قائداعظم کی قیادت میں پاکستان کو دنیا میں اسلامی فلاحی ریاست بن کر مثال بننا تھا، مگر آج پاکستانی پاسپورٹ کی دنیا میں عزت نہیں کی جاتی، پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، حکمران قرضے لے کر بوجھ مہنگائی کی صورت میں عوام پر ڈالا جاتا ہے، پاکستان میں عوام پر ٹیکس لگایا جاتا ہے، ملک کا ایک جھوٹا طبقہ امیر سے امیر تر ہوتا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ جب ملک کا حکمران جھوٹا، بددیانت ہو تو ملک تباہ ہو جاتا ہے، نواز شریف کہتا ہے کہ ہمارا گزشتہ 30سالوں سے احتساب ہو رہا ہے میں کہتا ہو آپ کا احتساب نہیں ہوا آپ نے تو اپنے آپ کو بچانے کیلئے پیسہ چلا لوگوں کوخریدہ اور اداروں کو تباہ کیا، نواز شریف نے ہمیشہ لوگوں کو خریداہ ڈاگوں کے ساتھ مک مکا کیا۔

مزید : صفحہ اول


loading...