وزیر اعظم صاحب اب کوئی معزہ ہی آپ کو بچا سکتا ہے : چودھری نثار

وزیر اعظم صاحب اب کوئی معزہ ہی آپ کو بچا سکتا ہے : چودھری نثار
 وزیر اعظم صاحب اب کوئی معزہ ہی آپ کو بچا سکتا ہے : چودھری نثار

  



اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نوازشریف اور وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے درمیان جاری تناؤ کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کے درمیان ہونے والے مکالمے میں چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ خوشامدی مشیروں نے صورتحال کو آج اس مقام پرپہنچایاہے، پاناما کیس کا معاملہ سیاسی اورلیگل ٹیم نے معاملات کوصحیح طرح ہینڈل نہیں کیا ، مجھ سے کوئی مشاور ت نہیں کی گئی ،جوہورہا اور جوکچھ ہونے جارہاہے،اب کوئی معجزہ ہی آپ کو بچا سکتاہے، وزیر اعظم کی زیر صدارت گزشتہ روز ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چودھری نثار علی خان دیر سے پہنچے اور جلد اٹھ کر چلے گئے،مناسب ہوتا یہاں بات کرنے کی بجائے مجھ سے الگ مل کر بات کرتے ،وزیر اعظم کو چودھری نثار سے شکوہ۔نجی ٹی وی ’’ جیونیوز ‘‘ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ،اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے نوازشریف سے خوب گلے شکوے کئے اور کہا کہ سیاسی اورلیگل ٹیم نے معاملات کوصحیح طرح ہینڈل نہیں کیا، خوشامدی مشیروں نے صورتحال کو اس مقام پرپہنچایاہے، 1985سے آپ کیساتھ ہرموقع پر کھڑارہاہوں ،پارٹی کیساتھ وفاداری نبھائی ہے ، ایک بار آپ سے وزیرخارجہ بنانے کی خواہش کی،اس کے بعد کبھی آپ سے کچھ نہیں مانگا۔ چودھری نثارنے کہا کہ مشاورت کاعمل بھی محدود کر دیاگیا،جونیئر لوگوں کوآگے لایاگیا، مجھ سے کوئی مشاور ت نہیں کی گئی۔انہو ں نے کہا کہ پاناما کیس کے دوران جو تقریر یں کیں گئیں ، وہ نہیں ہونی چاہئیں تھیں،اداروں کیساتھ تصادم نہیں ہونا چاہیے،کوئی بہترراستہ نکالناچاہیے ، جوہورہاہے اور جوکچھ ہونے جارہاہے،کوئی معجزہ ہی آپ کو بچا سکتاہے۔اس پر وزیراعظم نے چودھری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اگر کوئی تحفظات تھے تو بہتر ہوتا مجھ سے علیحدگی میں بات کرلیتے، یہاں بات کرنے کی بجائے الگ سے بات کرنا مناسب ہوتا۔چودھری نثار نے کہا کہ مسٹر پرائم منسٹر،جو بات کرتاہوں منہ پر کرتاہوں ، کبھی خوشامد نہیں کی، ہمیشہ حقائق پر بات کی۔وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ آپ کیلئے موجودہ صورتحال میں دعاگو ہوں ،اس کے بعد وزیر داخلہ اٹھے اور اجلاس ختم ہونے سے قبل ہی چلے گئے ۔

چودھری نثار

مزید : صفحہ اول


loading...