مدت ختم ہونے کے باوجود جے آئی ٹی کا کام جاری رکھنا توہین عدالت ہے : مریم اورنگزیب

مدت ختم ہونے کے باوجود جے آئی ٹی کا کام جاری رکھنا توہین عدالت ہے : مریم ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے جے آئی ٹی ارکان میں سے کسی نے اپنے محکمے یا ادارے میں دوبارہ رپورٹ نہیں کیا،10جولائی کے بعد جے آئی ٹی رپورٹ میں ایک صفحے کا اضافہ بھی ناقابل قبول ہے،تاہم مختلف ذرائع سے خبریں آ رہی ہیں کہ جے آئی ٹی اب بھی اپنی با ضابطہ کارروائیوں میں مصروف ہے، جوانتہائی افسوسناک اور سپریم کورٹ کی ہدایات کے منافی ہے۔ جے آئی ٹی کے کئی کئی گھنٹوں پر مشتمل اجلاس ہو رہے ہیں، اب بھی بیرونی ایجنسیوں سے اور اداروں سے ٹیلی فونک رابطے کیے جا رہے ہیں اور ریمائنڈر بھیجے جا رہے ہیں، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو صرف اپنا سامان سمیٹنے کیلئے 10روز کی اجازت دی تھی، جے آئی ٹی کا وجود 10جولائی کو اپنی حتمی رپورٹ پیش کرنے کے بعد ختم ہو گیا۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا حیرت ہے کہ ان ارکان میں سے کسی نے اپنے محکمے یا ادارے میں دوبارہ رپورٹ نہیں کیا، 10جولائی کے بعد ہم جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد 10میں کسی کاغذ کا اضافہ تسلیم نہیں کریں گے، اگر جے آئی ٹی کام ختم نہیں کر سکی تھی تو اسے سپریم کورٹ سے باضابطہ توسیع مانگنی چاہیے، دفتر وائنڈ اپ کی اجازت لے کر جے آئی ٹی کے طور پر اپنا کام جاری رکھنا سپریم کورٹ کی بھی توہین ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول


loading...