آئینی اداروں کو نیچا دکھانے کی روش انتہائی احمقانہ ہے،چودھری شجاعت

آئینی اداروں کو نیچا دکھانے کی روش انتہائی احمقانہ ہے،چودھری شجاعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آئینی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کر کے ان کو نیچا دکھانے کی روش انتہائی احمقانہ ہے اور حکمرانوں کی جانب سے کرپشن کی نشاندہی کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دینا افسوسناک ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت عملاً غیر فعال ہو چکی ہے، وزیراعظم ہاؤس امور مملکت چلانے کے بجائے کرپشن بچاؤ تحریک کا مرکز بن چکا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کی سینئر سیاسی قیادت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے نوازشریف پر زور دے کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔
چودھری شجاعت

مزید :

صفحہ اول -