شریف خاندان جے آئی ٹی رپورٹ آج سپریم کورٹ میں چیلنج کریگا
اسلام آباد (آن لائن) شریف خاندان پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کو آج سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گا ۔ خواجہ حارث ایڈووکیٹ کی سربراہی میں قانونی درخواست کے حتمی مسودے پر شریف خاندان نے بریفنگ بھی دی ۔ ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ میں موجود متعدد خامیوں کی نشاندہی کی جس پر شریف خاندان سے تفصیلی مشاورت بھی کی گئی ۔ قانونی ٹیم نے شریف خاندان کو یقین دلایا کہ عدالت مین ان کا موقف بھرپور طریقے سے پیش کیا جائے گا اور عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ رپورٹ پر جلد فیصلہ نہ دیا جائے بلکہ اعتراضات کی مکمل سماعت کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔ قانونی ٹیم کا بھی ذرائع کے مطابق موقف ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں اکثر الزامات مفروضوں پر مبنی ہیں جن کی کوئی قانونی حیثیت بھی نہیں ہے اور دوسرا کہ پانامہ کیس سے وزیر اعظم کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔
شریف خاندان