غیر ملکی فنڈنگ کیس ، الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد

غیر ملکی فنڈنگ کیس ، الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کی تحریک انصاف کی ...

  



اسلام آباد(اے این این) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی الیکشن کمیشن کو غیر ملکی فنڈنگ کیس سننے سے روکنے کی درخواست مسترد کردی۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جاری غیرملکی فنڈنگ کیس کی کارروائی روکنے کیلئے دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر2000 کے تحت الیکشن کمیشن کو شہریوں کی شکایات پر کسی سیاسی جماعت کیخلاف کارروائی یا اس کے کھاتوں کی جانچ پڑتال کا اختیار نہیں۔ اس لیے الیکشن کمیشن کو غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت سے روکا جائے۔موقف سننے کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ 2014ء سے یہ کیس چل رہا ہے، ہائی کورٹ پہلے بھی یہ کیس الیکشن کمیشن کو واپس بھیج چکی ہے۔ عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن میں جاری غیر ملکی فنڈنگ کیس کی کارروائی روکنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی جب کہ الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ کیس سننے سے متعلق الیکشن کمیشن کے 8 مئی کے فیصلے کو بھی چیلنج کر رکھا ہے جس میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت جاری رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

غیر ملکی فنڈنگ کیس

مزید : صفحہ اول


loading...