خیبر ایجنسی ، 2خودکش حملہ آوروں کی ایف سی چوکی میں داخل ہونے کی کوشش ، دونوں ہلاک

خیبر ایجنسی ، 2خودکش حملہ آوروں کی ایف سی چوکی میں داخل ہونے کی کوشش ، دونوں ...

  



باڑا/راولپنڈی(اے این این) خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں دوخودکش حملہ آروں کی فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی)کی چوکی میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،اہلکاروں کی بروقت کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ، دوسرے نے خود کو گیٹ پر ہی دھماکے سے اڑا لیا، دواہلکار زخمی ہو گئے،کالعدم جماعت الاحرار نے ایف سی پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ لنڈی کوتل کے علاقے جیروبی میں ایف سی کی مستھرا چوکی میں دو خودکش حملہ آور وں نے داخل ہونے کی کوشش کی جس پر ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا جبکہ دوسرے دہشت گرد نے خود کو گیٹ پر دھماکے سے اڑادیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق خیبر ایجنسی میں پیش آنے والے اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق سرحد پار سے تھا ۔ سرحد پار سے آنے والے دو خودکش حملہ آوروں نے پاک افغان سرحدی علاقے جیروبی سے دو کلومیٹر شمال مغرب میں مستھرا چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا ۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرارہے، سکیورٹی فورسزکی جانب سے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کرآپریشن کا آغاز کردیا گیا ۔

ایف سی چوکی حملہ

مزید : صفحہ اول


loading...