وزیر اعظم ڈٹ جائیں،مستعفی نہہوں
کراچی (خصوصی رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ڈٹ جائیں اور کسی صورت بھی اپنے عہدے سے مستعفی نہ ہوں۔ کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ پاناما کیس کا نہیں بلکہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا ہے۔ اداروں کو متنازع بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان مزید بحرانوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے دھرنوں کو ناکام بنا کر سی پیک کیلئے راستہ بنایا۔ تاہم ملک دشمن اب بھی سی پیک منصوبے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کیسز کیوں نہیں اٹھائے جا رہے۔
فضل الرحمن