نواز شریف کوقوم نہیں چھوڑے گی

نواز شریف کوقوم نہیں چھوڑے گی
 نواز شریف کوقوم نہیں چھوڑے گی

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے نوازشریف کو پہلے ہی استعفیٰ دے دینا چاہئے تھا میاں صاحب نے استعفیٰ نہ دے کر بڑی غلطی کی ہے ، اپوزیشن نواز شریف کوبہت اچھا مشورہ دے رہی ہیں مان ہی لینا چاہئے،ان کا کہنا تھاقانون نے گرفت مضبوط کر لی ہے اب بچنا ممکن نہیں حکمران خفیہ ہاتھوں کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں اب بچت نہیں ہوگی عدالت سے بچ بھی گئے ملک کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے یہ چور ہیں،پیپلزپارٹی کے رہنما نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ ایک حلقے کی جماعت ہے جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد لیگی ٹولہ غائب ہو گیا پہلے ن لیگ جے آئی ٹی پر بھروسہ کر رہی تھی مٹھائیاں تقسیم کیں اور بغلیں بجائیں بھنگڑے ڈالیں،ان کا کہنا تھا اس مرتبہ ان لوگوں کو مظلوم نہیں بننے دینگے ن لیگ میں بہت سے لوگ پراسرار ہیں معاملات بھی بہت پراسرار رہتے ہیں لیگی رہنما?ں 2 اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ چودھری نثار بھی نواز شریف کو شدید بیانات سے روک رہے ہیں۔میاں صاحب کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے

مزید : صفحہ اول