جنرل منیجر عہدوں پر ترقی دینے کیلئے سینئرسلیکشن بورڈ میں میپکو کے4چیف انجینئرز انٹرویو کیلئے طلب

جنرل منیجر عہدوں پر ترقی دینے کیلئے سینئرسلیکشن بورڈ میں میپکو کے4چیف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (پ۔ر)پاکستان الیکٹرک پاورکمپنی (PEPCO) نے چیف انجینئر ز عہدے پر خدمات سرانجام دینے والے افسران (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
کو جنرل منیجرز کے عہدے پر ترقی دینے کے لئے سینئر سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) منعقد کرنیکا فیصلہ کیاہے ۔ بورڈ میں ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) کے چارچیف انجینئرز کو انٹرویوز کے لئے طلب کرلیاگیاہے جن میں چیف انجینئر /کسٹمرسروسز ڈائریکٹر میپکو محموداحمد خان،چیف انجینئر ڈویلپمنٹ شاہد حمید چوہان، چیف انجینئر پلاننگ اینڈ ڈسٹری بیوشن میپکو میاں محمد علی اور چیف انجینئر(او اینڈ ایم)ڈسٹری بیوشن شیخ عتیق الرحمن شامل ہیں۔ سینئرسلیکشن بورڈ 17جولائی 2017 ؁ء کو واپڈا ہاؤس لاہور میں ہوگا جس میں چیف انجینئرز کو جنرل منیجر ز کے عہدے پرترقی دی جائے گی ۔