کشمیریوں پر جاری مظالم کیخلاف جماعۃ الدعوۃ کے احتجاجی مظاہرے ، بھارتی پرچم نذر آتش

کشمیریوں پر جاری مظالم کیخلاف جماعۃ الدعوۃ کے احتجاجی مظاہرے ، بھارتی پرچم ...

  



ملتان ، مظفر گڑھ(جنرل رپورٹر، بیورو رپورٹ) جاعۃ الدعوۃ کی اپیل پر کشمیریوں پر بھارتی تسلط کیخلاف گزشتہ روز احتجاجی مظاہرے کیے گئے، بھارتی پرچم بھی نذر آتش کیے گئے۔بڑے احتجاجی مظاہرے،باغ حسینؓ چوک پیراں غائب روڈ،گلشن مارکیٹ نیو ملتان،نواں شہر چوک،پاک گیٹ چوک،بی سی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

جی چوک ،مظفر آباد،اللہ شافی چوک،مخدوم رشید،شجاع آباد،بودلہ سنت،قادرپوراں،جلالپورپیروالا،بند بوسن سمیت دیگر مقامات پر ہوئے۔مظاہروں میں طلباء، وکلاء، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی کی جبکہ مظاہروں کے اختتام پر بھارتی جھنڈے بھی نظر آتش کیے گئے۔احتجاجی مظاہروں کے شرکاء کی جانب سے مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے،کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ ، تیرا نگر میرا نگر سری نگر سری نگر، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے جاتے رہے۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح مظفرگڑھ میں بھی جماعت الدعوہ کے زیر اہتمام بھارتی بربریت کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے عشرہ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بچوں نے جھنگ موڑ چوک پر اجتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں شریک بچوں نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی حکومت کے مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہو? رانا عمرفاروق ودیگر مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کیے ہو? ہے اقوام متحدہ اور مسلم امہ کی خاموشی افسوسناک ہے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیریوں کا حق خودارادیت ان کا بنیادی حق ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بھارتی فوج نے ظلم اور بربریت سے ہزاروں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی مدد جاری رکھیں گے۔مظاہرے کے اختتام پر بھارتی پرچم نزر آتش کیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...