آئی جی پنجاب اور صوبائی وزیر سی ٹی ڈی کی راجن پور آمد کی جھلکیاں (محمداسحاق گبول سے)

آئی جی پنجاب اور صوبائی وزیر سی ٹی ڈی کی راجن پور آمد کی جھلکیاں (محمداسحاق ...

  



*آئی جی پنجاب کیپٹن ر عثمان خٹک ،صوبائی وزیر سی ٹی ڈی ایوب گادی ،ایڈیشنل آئی جی محسن بٹ ،ایڈیشنل آئی سپیشل برانچ ،فیصل شاہکار،ڈی آئی جی ایلیٹ کرنل ر اسداللہ کے ہمراہ(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

ڈیڑھ بجے پولیس لائینز کے قریب بنائے گئے ہیلی پیڈ پر پہنچے جہاں آر پی ڈیرہ غازیخان رحمت اللہ نیازی ،ڈی پی اوعتیق طاہر ،ڈی سی او اشفاق چوہدری ودیگر آفیسران نے اُن کااستقبال کیا ۔

*آئی جی پنجاب اور دیگر آفیسران کو پولیس ریسٹ ہاؤس لے جایا گیا جہاں اُنہیں دریائی کچہ کے محل وقوع اور ابتک کئے گئے آپریشنز بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

*آئی جی پنجاب کیپٹن رعثمان خٹک نے پولیس لائینز میں شہداء یادگار پر پھول چڑھائے ۔

*آئی جی پنجاب کیپٹن ر عثمان خٹک کی ڈسٹر کٹ ہسپتال راجن پور آمد سے قبل ڈسٹر کٹ ہسپتال کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا تھا ہسپتال کی چھت اور اردگرد کی عمارتوں پر ایلیٹ کے جوان تعینات کئے گئے تھے ۔

*ڈسٹر کٹ ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین نے اپنے پیاروں کو کھانا اور چائے وغیر ہ دینے کیلئے وارڈز میں نہ جا نے دیئے جانے کے خلاف احتجاج بھی کیا ۔

*آئی جی پنجاب ،صوبائی وزیر سی ٹی ڈی کے ہمراہ پولیس پروٹوکول کے ساتھ ہسپتال پہنچے اور وارڈز میں داخل پولیس ملازمین کو پھولوں کے گل دستے اور امدادی رقوم کے چیکس دیئے۔

*آئی جی پنجاب کیپٹن عثمان خٹک نے پولیس ملازم کے ساتھ مکالمہ کیا اور کہاکہ یہ وردی زخم کھانے کیلئے پہنی ہے ہم نے بھی گولیاں کھائی ہیں ۔

*آئی جی پنجاب نے میڈیا کے سوالات کے جوابات دیئے اور پھر میڈیا کوصوبائی وزیر سی ٹی ڈی کاتعارف کراتے ہوئے اُن سے گفتگو کرنے کو کہا ۔

*آئی جی پنجاب تقریباً بیس منٹ ہسپتال میں رہنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...