کچہ پولیس مقابلہ کے3الگ الگ مقدمات درج ڈاکو اب بھی دریائی کچہ کے علاقہ میں روپوش کسی بھی وقت واردات کرسکتے ہیں،مقامی ذرائع

کچہ پولیس مقابلہ کے3الگ الگ مقدمات درج ڈاکو اب بھی دریائی کچہ کے علاقہ میں ...

  



راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،بدنام زمانہ خطرناک عطاء اللہ پٹ گینگ کے ساتھی جنہوں نے گذشتہ روز مندھری میں مبینہ(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

طور پر دہشت پھیلا کر کئی گھنٹے ایم پی اے سردار عاطف مزاری اور پو لیس کے ساتھ مقا بلہ کیا اس کے نتیجے میں ایس ایچ او گوٹھ مزاری سجاد رمدا نی شہید جبکہ مقامی شخص جام کہیر جاں بحق ہو اتھا جبکہ تین پولیس اہلکارزخمی بھی ہوئے رات ہو نے پر مقابلہ روک دیا گیا تھا تاہم ڈاکو رات کی تاریکی کافائدہ اُٹھا کر چک کپڑا کے ذریعہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے مقامی ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکو اب بھی دریائی کچہ کے علاقہ میں رُوپوش ہیں اور کسی بھی وقت کوئی واردات کرسکتے ہیں پولیس سرکل روجہان نے اس مقابلہ کے تین الگ الگ مقدمات درج کئے ہیں جس میں قتل ،اقدام قتل اور 7ATA کی دفعات لگائی گئی ہیں تاہم دریائی کچہ میں اب بھی خوف کی فضاء قائم ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر