اسسٹنٹ لائن مین میپکو فرسٹ سب ڈویژن ڈیرہ غازیخان برخاست 5ملازمین کی ترقیاں روک دی گئیں

اسسٹنٹ لائن مین میپکو فرسٹ سب ڈویژن ڈیرہ غازیخان برخاست 5ملازمین کی ترقیاں ...

  



ملتان (پ۔ر)ایگزیکٹو انجینئر میپکو ڈیرہ غازی خان ڈویژن محمد فرقان زکریا نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملازم کو نوکری سے برطرف کرنے سمیت 5ملازمین کو سزائیں (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے میپکو فرسٹ سب ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے اسسٹنٹ لائن مین عبدالقیوم کو نوکری سے بر خاست کردیاگیاہے جبکہ میپکو فرسٹ سب ڈویژن ڈی جی خان کے لائن مین فرسٹ خالد محمود ، میٹرریڈر مجیب الرحمن،شاہ صدر دین سب ڈویژن کے لائن مین سیکنڈ ارشاد حسین اور میپکو کوٹ چھٹہ سب ڈویژن کے قائمقام میٹرریڈر محمد سفطین کی ایک ، ایک سال کے لئے ترقی روک دی ہے ۔

برخاست

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...