سندھ میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں ایک برس اضافے کی سفارش

سندھ میں رینجرز کی تعیناتی کی مدت میں ایک برس اضافے کی سفارش

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ سے رینجرکی سندھ میں تعیناتی کی مدت میں ایک برس اضافے کی سفارش کردی ہے ، رینجرکی سندھ میں قیام کی مدت انیس جولائی کوختم ہورہی ہے ۔ حکومت سندھ نے رینجرکی کراچی ڈویژن میں قیام کی مدت میں ایک سال توسیع کی سفارش باضابطہ طورپروفاقی وزارت داخلہ کوارسال کردی ہے ۔ وفاقی وزارت داخلہ کوبھجوائے جانے والے ایک مکتوب میں کہا گیا ہے کہ رینجرکی کراچی میں قیام کی مدت19 جولائی کوختم ہونی ہے اس لیے رینجرکے قیام کی مدت میں19 جولائی 2018 تک توسیع کردی جائے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...