کراچی، ندی میں ڈوب کر2 کمسن بھائی جاں بحق

کراچی، ندی میں ڈوب کر2 کمسن بھائی جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے کیماڑی میں دوکمسن بھائی ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ کورنگی اور منگھوپیرسے دولاشیں برآمد ہوئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے اسکندر آباد ندی میں2 کمسن بھائی ڈو ب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے دونوں بھائیوں کی عمریں7اور 8سال ہے۔ریسکیوٹیموں نے دونوں بھائیوں کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیاہے۔دونوں بھائیوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی گھرمیں کہرام مچ گیا۔ ادھر کورنگی میں واقع جام صادق پل اور منگھوپیر سے2لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے