سپینش حکام ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ گئے

سپینش حکام ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ گئے

  



میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپینش حکام ہاتھ دھو کر کرسٹیانو رونالڈو کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ گزشتہ دنوں کرسچیانو رونالڈو کی پرائیوٹ کشتی پر اسپینش ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے ا?فیشلز نے دھاوا بول دیا۔ وہ فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے بیلارک آئی لینڈ پہنچے تھے تاہم اس دوران کسٹمز یونیفارم میں ملبوس تین اہلکار ان کی کشتی پر سوار ہو گئے اور انہوں نے ضروری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ مذکورہ جزیرے کی طرف جانے والی پرائیوٹ کشتیوں کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹیکس چوری کے مقدمے میں رونالڈو کو تین ہفتے بعد سپین کی مقامی عدالت میں بھی پیش ہونا ہے

مزید : کراچی صفحہ اول