شہزادے نے خط کی تصدیق نہیں کی

شہزادے نے خط کی تصدیق نہیں کی

  



روالپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جس شہزادے کا خط جمع کروایاگیا ،جے آئی ٹی میں آکر اس نے اپنے خط کی تصدیق نہیں کی۔جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نواز شریف نے سپریم کورٹ میں غلط ثبوت جمع کروائے۔روالپنڈی میں عید ملن پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ ان کاپورا کیس قطری شہزادے کے خط پر مربوط تھا،جب اسی نے گواہی نہیں دی تو ان کا سارا کیس ختم ہوگیا۔وفاقی وزیر کے مطابق نواز شریف نے عوام کاپیسہ باہر منتقل کر کے منی لانڈرنگ کی۔ان کاکہنا تھا کہ ہمارے بچے تو 18سال کی عمر تک اپنادماغ استعمال نہیں کرتے ان کے بچے اسی عمر میں کروڑوں کے مالک تھے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہناتھا کہ نواز شریف کا پانامہ کیس میں نام آنے کی وجہ سے پورے ملک کا نام بدنام ہوا،اسی وجہ سے ان کی جماعت میں بھی دھڑے بندی شروع ہو گئی ہے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...