اداروں کو نیچا دکھانے کی روش احمقانہ ہے

اداروں کو نیچا دکھانے کی روش احمقانہ ہے

  



لاہور/اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ق)کے صدر شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آئینی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کر کے ان کو نیچا دکھانے کی روش انتہائی احمقانہ ہے اور حکمرانوں کی جانب سے کرپشن کی نشاندہی کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دینا افسوسناک ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکمران خاندان کی کرپشن کے باعث پاکستان عالمی برادری میں تنہا ہو چکا ہے یہاں تک کہ ہمارے دوست ممالک بھی حکومت کے ساتھ رابطوں سے گریزاں ہیں اور وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب کے دوران تمام اسلامی ملکوں کے سربراہ وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ آمنے سامنے سے گریز کرتے رہے حالانکہ کئی سربراہ ان کے ساتھ والے کمروں میں مقیم تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عملاً غیر فعال ہو چکی ہے، وزیراعظم ہاؤس امور مملکت چلانے کے بجائے کرپشن بچاؤ تحریک کا مرکز بن چکا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کی سینئر سیاسی قیادت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے نوازشریف پر زور دے کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مشاورت کیلئے پاکستان مسلم لیگ تمام مسلم لیگی دھڑوں کے قائدین اور دیگر قومی جماعتوں کی قیادت سے رابطہ کرے گی۔

مزید : کراچی صفحہ اول