سپاٹ فکسنگ ،کرکٹر شرجیل خان کے وکیل کی منیجر آپریشنز برطانوی کرائم ایجنسی اینڈ ریو سے جرح مکمل

سپاٹ فکسنگ ،کرکٹر شرجیل خان کے وکیل کی منیجر آپریشنز برطانوی کرائم ایجنسی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹر شرجیل خان کیخلا ف کیس کی سماعت اینٹی کرپشن ٹربیونل میں برطا نو ی کرائم ایجنسی کے منیجر آپریشز اینڈریو بذریعہ سکائپ ٹربیونل کی سماعت میں شریک ہوئے ،شرجیل خان کے وکیل شیگان اعجاز نے اینڈریو ایف گریو پر جرح کی جس کے بعد شرجیل خان کیس میں زبانی جرح مکمل ہوگئی ،دونوں فریقین سوموار کو فائنل بحث کریں گے، تحریری بیانات جمع کروائینگے جس کے بعد کیس کا فیصلہ ہوگا ۔ میڈیا سے گفتگو میں پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہاہے شرجیل خان کے وکیل شیگان اعجاز نے اینڈڑیو ایف گریو پر تفضیلی جرح کی ، اینڈریو نے پی سی بی کے موقف کی تائید کی اور شرجیل خان کی ڈاٹ بالز کو میرٹ سے ہٹ کر قرار دیا ۔انکا مزید کہنا تھا شرجیل خان کا بچنا مشکل ہے کیونکہ ان کا رویہ سپاٹ فکسنگ کے زمرے میں آتا ہے ۔اینڈریو کی شرجیل خان کیساتھ کوئی ذاتی مخالفت نہیں ،ہم نے تو اینڈریو کو پہلے ہی ٹربیونل کے سامنے بلانے کی درخواست کی تھی لیکن اس درخواست کو نہیں مانا گیا تاہم اب ٹربیونل نے خود اینڈریو کو وسیم باری کے ذریعے طلب کیا،جو کوئی بھی شرجیل خان کیخلاف گواہی دے گا تو اس پر جانبداری کا الزام تو ان کا وکیل لگائے گا ۔ہم نے جو جو درخواستیں دی تھیں وہ صحیح ثابت ہوتی رہی ہیں، شرجیل ؒ خان کے وکیل نے ٹربیونل پر کوئی اعتراض نہیں کیا تاہم اینڈریو پر ان کا اعتراض تھا۔ٹربیونل قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا جسے فریقین کو ماننا پڑے گا ۔ اس موقع پر شرجیل خان کے وکیل شیگان اعجاز نے کہا ہم نے اینڈریو ایف گریو پر جرح کی ہے، اینڈریو ایف گریو کے آنے سے ہمارے کیس پر کوئی فرق نہیں پڑا ۔ اینڈریو ایف گریو نے بتایا کہ گزشتہ پانچ ماہ سے ان کے پی سی بی آفیشلز کیساتھ رابطے ہوئے ہیں ہم سمجھتے ہیں فیصلہ ہماری توقعات کے مطابق آئے گا ۔زبانی بحث مکمل ہو گئی ہے ۔ اگلے کرکٹ سیزن سے قبل فیصلہ ہوجائے گا اور فیصلہ ہماری توقعات کے مطابق آئے گا۔
سپاٹ فکسنگ