پی پی کارکنوں نے قیادت کے شانہ بشانہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں،احمد محمود

پی پی کارکنوں نے قیادت کے شانہ بشانہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں،احمد محمود

  



ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے کارکنوں نے اپنی قیادت کے شانہ بشانہ جمہوریت کیلئے گرانقدر قربانیاں دی ہیں۔ یہ بات انہوں نے شہید بینظیر بھٹو فاونڈیشن کے چیف آرگنائزر سلیم (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

شہزاد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سٹی صدر ملک نسیم لابر و دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت کو اپنے کارکنوں پر فخر ہے کہ وہ آمریت اور موجودہ سیویلین آمریت کے کڑے دور میں بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید ہونے کے بعد اسی عزم و حوصلہ کے ساتھ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ساتھ بھی کھڑے رہے ہیں۔ کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی جدو جہد سے آج بھی پارٹی عوام کے دلوں پر راج کررہی ہے۔ انہوں نے پارٹی نظریات کے فروغ پر سلیم شہزاد کی کاوشوں کا سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ پارٹی کارکنوں کو نظر انداز نہیں کریگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...