نارووال کا رہائشی خاندان کا غان میں حادثے کا شکار،کار دریا میں جا گری ،5افراد ڈوب گئے

نارووال کا رہائشی خاندان کا غان میں حادثے کا شکار،کار دریا میں جا گری ...

  



نارووال(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) سیر و تفریح کیلئے جانیوالے محلہ رحمان پورہ نارووال کے رہائشی ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی کارناران ویلی سے واپسی پر دریائے کنہار میں گر گئی ، جس کے نتیجہ میں 5افراد ڈوب گئے جبکہ ایک نوجوان معجزانہ طور پر بچ گیا ۔گھر اطلاع ملنے پر پورے علاقہ میں کہرام مچ گیا،تفصیلات کے مطابق محلہ پورہ نارووال کے رہائشی اپنے فیملی کے ہمراہ وادی ناران کی سیر کرنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ کاغان کے قریب خطرناک موڑ گاٹتے ہوئے انکی کار بے قابو ہو کردریا ئے کنہار میں گر گئی ،کار میں سوار محمد احمد معجزانہ طورپر بچ گئے جبکہ باقی پانچ افراد جن میں ندیم اور شفیق سگے بھائی،ارسلان اور حسنین بھی سگے بھائی بتائے جاتے ہیں ڈوب گئے ، معجزانہ طور پر بچ جانیوالا محمد احمدڈوبنے والوں کا کزن بتایا جا تا ہے ، اہل خانہ کے مطابق ندیم کے تین بچے اور اسکے بھائی شفیق کے دو بچے ہیں افسوسناک خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقہ میں پھیل گئی اور تعزیت کے آنیوالوں کا تناتا بند گیا۔

نارووال خاندان

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...