نواز شریف کے استعفیٰ پر عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے،طاہر محمود اشرفی

نواز شریف کے استعفیٰ پر عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے،طاہر محمود اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(تحصیل رپورٹر) پاکستان علماء کونسل آئندہ قومی انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی، سعودی عرب اور پاکستان عالم کفر کے نشانے پر ہیں ،امسال بھی رمضان المبارک میں ارض حرمین شریفین اور خانہ کعبہ میں خود کش حملے کرنے کی کوشش کی گئیں ، میاں نواز شریف سمجھتے ہیں کہ انکے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

مستعفیٰ ہونے کا کوئی جواز نہیں ہے تو قوم کو عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے ،چیف آف آرمی سٹاف سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ انتہاپسندی کے خاتمہ کیلئے قومی ایکشن پلان میں طے شدہ معاملات پر عمل درآمد کو یقینی بنوانے میں موثر کردار ادا کریں گے،ان خیالات کا اظہار پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے پاکستان علماء کونسل ضلع خانیوال کے جنرل سیکرٹری راؤ ناصر یامین کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعائے بلندی درجات کرنے کے بعد ضلعی صدر مولانا مفتی محمدعمر فاروق ،ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ محمد ناصر یامین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کیس کے بعد پوری قوم چاہتی ہے کہ قومی انتخابات سے پہلے موثر احتسابی نظام لایا جائے اور سب کا احتساب ہونا چاہیے ، اخلاقی طورپر میاں نواز شریف کو اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوکر عدالت میں پیش ہونا چاہیے ،تاہم وہ منتخب عوامی نمائندگان کے منتخب کردہ وزیر اعظم ہیں ،اگر میاں نواز شریف سمجھتے ہیں کہ انکے مستعفیٰ ہونے کا کوئی جواز نہیں بنتا تو پھر ہمیں عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے ، لیگی وزراء کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ کو ردی قرارد دیکر مسترد کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپنا موقف بیان کرنے کا سب کو حق حاصل ہے ،ہم امید کرتے ہیں کہ عدالت جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں پانامہ لیکس کیس کا فیصلہ منصفانہ اور آزادنہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عالم کفر نے سعودی عرب اور پاکستان کو اپنی سازشوں کا نشانہ بنایا ہوا ہے ،امسال بھی رمضان المبارک میں ارض حرمین شریف اور کعبۃ اللہ میں خود کش حملے کرنے کی کوشش کی گئی ،جس طرح گزشتہ برس29رمضان المبارک کو مسجد نبوی میں کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل وکرم سے ارض حرمین شریفین ،کعبۃ اللہ اور اپنے پیارے محبوب نبی ؐ کے روضہ مبارک اور مسجد نبوی کو محفوظ رکھا ۔ا س موقع پر قاری اکرام خان ،ملک عمر طارق،حفیظ سعیدی،سجاد اکبر شاہ،حفیظ الرحمن فاروقی،مہر صمیم باٹی ،ملک ارسلان اعوان،چوہدری عتیق الرحمن جٹ،قاری مہر محمد،شیخ محمد زوہیب،ڈاکٹر محمد شاہین ،صوفی محمد رمضان نقشبندی ،چوہدری محمد طلحہ مسعود ،قیصر سیماب پنیاں ،محمد فہیم اور دیگر بھی موجود تھے۔