جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف مسلم لیگ ن کی نوازشریف زندہ باد ریلیاں

جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف مسلم لیگ ن کی نوازشریف زندہ باد ریلیاں

  



ملتان( سپیشل رپورٹر )وزیراعظم نوازشریف سے اظہاریکجہتی کیلئے اور پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف ملتان میں چوک ڈبل پھاٹک پر مسلم لیگ ن سٹی کوارڈینیٹرشیخ آصف قریشی،رہنما یوتھ ونگ عثمان خان بابر کی قیادت میں نواز شریف زندہ باد ریلی نکالی گئی۔جے آئی ٹی رپورٹ کو(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

پوری قوم نے مسترد کردیا ،رپورٹ حقیقت میں عمران نامہ ہے ،عمران خان اور ان کے حواریوں نے پاناما کے نام پر قوم کا بہت وقت ضائع کردیا،قوم کوکین مافیا ،زکوۃ چور اور جواری عمران خان کو اب مزید برداشت نہیں کریں گیمسلم لیگ(ن) اپنے پانچ سال پورے کرے گی ،حکومت کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کرنے والی سیاسی جماعتیں پاکستان کی دشمن ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت قائم رہے گی اور جمہوری تقاضوں کے مطابق حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔اس موقع پررانا نثار،کاشف احمد،مجتبیٰ خان،رانا محبوب،شیخ بلاول قریشی،چوہدری مجید،شاہ زیب خان ودیگر نے شرکت کی۔دریں اثناء وزیراعظم نوازشریف سے اظہاریکجہتی کیلئے اور پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کیخلاف ملتان میں چوک کچہری پر لیگی خواتین نے نوازشریف زندہ بادریلی نکالی جس میں لیگی خواتین کارکنان کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ریلی کی قیادت مسلم لیگ(ن)کی ایم پی اے سلطانہ شاہین اور لیگی رہنما ڈاکٹرحمیدہ خانم نے کی ،ریلی میں شریک خواتین نے وزیراعظم نوازشریف کے حق میں اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی اور عمران خان کا ماسک اور برقعہ پہنے شخص کو جھاڑو اور جوتے بھی مارے گئے جبکہ عمران خان کو علامتی طورپرچوڑیاں بھی پیش کی گئیں۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین ایم پی اے سلطانہ شاہین اور لیگی رہنما ڈاکٹرحمیدہ خانم،روبینہ شاہین،فہمیدہ چوہان،سہہیلہ اقبال،عطیہ ربنواز،ڈاکٹرملکہ تبسم ودیگر کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو پوری قوم نے مسترد کردیا ،رپورٹ حقیقت میں عمران نامہ ہے ،عمران خان اور ان کے حواریوں نے پاناما کے نام پر قوم کا بہت وقت ضائع کردیا ،قوم کوکین مافیا ،زکوۃ چور اور جواری عمران خان کو اب مزید برداشت نہیں کرے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...