نواز شریف ’’نیازی‘‘نہیں جو ہتھیار ڈال دے ،لاہور کا جیالا آخری وقت تک مقابلہ کریگا:غلام بلور

نواز شریف ’’نیازی‘‘نہیں جو ہتھیار ڈال دے ،لاہور کا جیالا آخری وقت تک ...

  



اسلام آباد (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور نے بڑی اپوزیشن جماعتوں سے استفسار کیا ہے کہ وہ ملک پر کسی بھی وزیراعظم کے استعفے کی مثال پیش کریں، میاں نواز شریف ’’نیازی‘‘ نہیں جو ہتھیار ڈال دے، وہ لاہور کا جیالا ہے اور آخری وقت تک لڑے گا اور مقابلہ کرے گا،جب معاملہ نواز شریف کے بیٹوں کا ہے تو وہ مستعفی کیوں ہوں، نواز شریف کو معلوم ہے کہ اگر وہ مستعفی ہوے تو سیاسی طور پر ’’صفر‘‘ ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمتحدہ اپوزیشن کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ گزشتہ روز متحدہ حزب اختلاف کے اجلاس کے بعدنماز جمعہ کیلئے بروقت جامع مسجد پارلیمینٹ ہاؤس میں پہنچنے کے پیش نظر حاجی غلام احمد بلور و دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا ٹاک نہ کر سکے۔نماز جمعہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑے بڑے واقعات دیکھے مگر کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، کوئی استعفیٰ دیتا ہے نہ دے گا، نواز شریف کا استعفیٰ نا ممکن نظر آتا ہے، 1970کی دہائی میں لیاقت باغ راولپنڈی میں ہمارے جلسے پر گولی چلائی گئی،17لاشیں اٹھائیں،200سے زائد زخمی ہوئے، بڑی تعداد میں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، صوبہ سرحد(خیبرپختونخوا) سے جن بسوں پر آئے تھے،ان کو بھی نذر آتش کر دیا گیا مگر وزیراعظم کا استعفیٰ تودور کی بات وزیر داخلہ، آئی جی، ڈی ایس پی تک مستعفی نہیں ہوا، پاکستان میں کسی وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی مثال نہیں ہے۔

غلام بلور

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...