پسماندہ علاقوں کی ترقی ترجیحات میں سرفہرست ہے :گورنر اقبال ظفر جھگڑا

پسماندہ علاقوں کی ترقی ترجیحات میں سرفہرست ہے :گورنر اقبال ظفر جھگڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومتی ایجنڈہ میں سرفہرست ہے اس ضمن میں مستقبل میں بھی دور رس اثرات کے حامل منصوبہ جات پر کام کیا جائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے نوابزادہ شفیع اللہ خان کٹی خیل کی قیادت میں ضلع ٹانک اور علاقہ گومل کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفد میں نوابزادہ ظفر اللہ خان۔ نوابزادہ اسد اللہ خان۔ ملک ثوبت خان میزیانی اور راز گل دوتانی بھی شامل تھے۔ گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات اور قبائلی عوام کی ترقی کے لیئے گورنر سیکریٹریٹ کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اس ضمن میں جی ڈی پی کے تحت ٹانک اور گومل کے علاقہ میں ترقیاتی منصوبے فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ علم کا فروغ امن کا قیام صحت کی سہولیات کی فراہمی اور اعلی تعلیمی اداروں کے نیٹ ورک کو قبائلی علاقہ جات میں پھیلانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر وفد نے انہیں ٹانک اور علاقہ گومل کے دورے کی دعوت بھی دی جو گورنر نے قبول کی۔