وزیر اعظم نواز شریف سے ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کی ملاقات

وزیر اعظم نواز شریف سے ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کی ملاقات

  



پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام کا وزیراعظم محمدنواز شریف سے تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر خیبرپختونخوامیں پارٹی امور،فاٹا اصلاحات اورجاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ انجینئرامیرمقام نے وزیراعظم محمدنوازشریف کوپارٹی اموراورخیبرپختونخوامیں جاری منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے انجینئرامیرمقام کوہدایت جاری کی کہ خیبرپختونخوااورفاٹامیں پارٹی کونچلی سطح سے منظم کرنے اوروفاقی حکومت کی جانب سے جاری منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی جائے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ خیبرپختونخوااورقبائلی علاقہ جات میں عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) اور وزیراعظم محمدنوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اورانکی قیادت پرمکمل اعتمادہے۔وزیراعظم محمدنوازشریف نے خیبرپختونخوااورقبائلی علاقہ جات میں پارٹی کومزدمستحکم کرنے پرانجینئرامیرمقام کی کاوشوں اور جدوجہد کوسراہااورکہاکہ اپنے تمام انتخابی وعدوں کوہرحال میں عملی جامہ پہنائیں گے۔وزیراعظم ک مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ مخالفین احتجاج کرتے رہے اورہم ترقی کے منازل طے کرتے رہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...