چارسدہ ،طوفانی بارشوں کے بعد الخدمت کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز

چارسدہ ،طوفانی بارشوں کے بعد الخدمت کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز

  



چارسدہ (بیورو رپورٹ) چارسدہ میں طوفانی بارشوں کے بعد الحدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کی امدادی سر گرمیاں شروع۔ 15متاثرہ خاندانوں میں اشیائے خورد و نوش اور دیگر ضروری سامان تقسیم ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب چارسدہ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا د ی ۔ چارسدہ کے علاقہ جیندی تنگی میں الحدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے امدادی سر گرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ متاثرہ 15خاندانوں میں اشیائے خورد و نوش اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا۔ ۔اس موقع پر الحدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی اور ضلعی ذمہ داران محمد وسیم ، ظہور احمد ظریف خیل ، رضاکارعجب گل ،محمد علی ،زاہد اتمان خیل نے کہا کہ قدرتی آفات اللہ تعالی کی طرف سے امتحان ہو تے ہیں اور آزمائش کی گھڑی میں الخدمت کے رضا کار متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور ان کی بحالی تک امدادی سر گرمیاں جاری رکھے گی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...