جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر کے شریف خاندان نے توہین عدالت کی ہے :میاں جمشید الدین

جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر کے شریف خاندان نے توہین عدالت کی ہے :میاں جمشید الدین

  



پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز وٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کا کا خیل نے کہا ہے کہ شریف خاندان جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے توہین عدالت کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کو عدالت عالیہ نے تشکیل دیا اور اس کی رپورٹ کو جانچنا اور اس پر فیصلہ کرنے کا اختیار سپریم کورٹ ہی کو ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے ر وز اپنے دفتر وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ میاں جمشید الدین کا کا خیل نے کہا کہ مولانا فضل الرحماٰن اور اچکزئی کا نواز شریف کی حمایت کوئی نئی بات نہیں کیونکہ عوام پہلے ہی یہ رائے دے چکے ہیں کہ شریف خاندان کی حمایت صرف فضل الرحمٰن اور اچکزئی ہی کرینگے کیونکہ یہ دونوں حضرات دنیاوی مفادات کے حصول کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے واضح کے کہ پی ٹی آئی کا کرپشن کے خلاف جدو جہد ذاتیات سے بالاتر ہے یہی وجہ ہے کہ وہ کسی کو خاطر میں لائے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار رہتی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...