دریائے کابل میں ورسک اورنوشہرہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے کابل میں ورسک اورنوشہرہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقامات پر نچلے درجے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر )سیلاب سے خبردار کرنے والے صوبائی ادارے فلڈ سیل محکمہ آبپاشی خیبرپختونخوا کی جمعہ کے روز جاری کردہ روزانہ رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ، دریائے سندھ میں تربیلہ اوردریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقامات پرنچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کااخراج بالترتیب 38494 ،61400 ،288000 اور3243 کیوسک ریکارڈ کیاگیا جبکہ صوبے کے دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔