ایرانی وفد کی ڈی جی ساؤتھ اسیٹ ریلوے کمپنی ماجد ارجون کی قیادت میں وزارت ریلوے کی سیکرٹری سے ملاقات، کوئٹہ تفتان سیکشن آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین کا ریڈور پر تبادلہ خیال

ایرانی وفد کی ڈی جی ساؤتھ اسیٹ ریلوے کمپنی ماجد ارجون کی قیادت میں وزارت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(جنرل رپورٹر)ایرانی وفد نے ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایسٹ ریلوے کمپنی(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
ماجدارجون کی قیادت میں وزارت ریلوے کی سیکرٹری پروین آغا سے ملاقات کی۔ایران کی جانب سے یہ بتایا گیا کہ کوئٹہ تفتان سیکشن آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین کوریڈور کا اہم حصہ ہے اور پاکستان کو اس پر بھرپور توجہ دینا ہو گی۔ اس کو پاک چائنہ اقتصادی راہداری میں تمام تکنیکی اور میکنیکل مسائل کے ساتھ خاص ترجیح دینی ہو گی اور ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنا ہو گا ۔ایران زاہدان سٹیشن پر آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین کے ٹرانزشپمنٹ کی لاگت بھی کم کرے گا اور اس کی مجوزہ کم لاگت لدے ہوئے کنٹینر کی 30 یورو اور خالی کنٹینر کی 10 یو رو ہے ایرانی وفد نے اس مسئلہ پر بھی روشنی ڈالی کہ کنٹینر ٹرین کے دروازے ویلڈ کی بجائے سِیل کئے جائیں۔پاکستان نے ایران کی درخواست پر رضا مندی کا اظہار کیا کہ کنٹینر ٹرین کو سِیل کیا جائے گا کوئٹہ زاہدان سیکشن ابھی تک بمشکل آپریشنل ہے ۔یہ دنیا کی عظیم ریلوے شمار کی جاتی ہے کیونکہ یہ تمام تر صحرائی راستے سے گزارتی ہے اور پاکستان کا ایک منفرد حصہ ہے ۔اس میں صرف 14 ریلوے سٹیشنزپاکستان میں ہے کوئٹہ سے زاہدان تک ٹریک کی کل لمبائی 732 کلو میٹر ہے جس کا آخری 100 کلو میٹر کا حصہ ایران میں ہے ۔