حاجی کیمپ کو جانیوالی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

حاجی کیمپ کو جانیوالی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)حج 2017ء کی گہما گہمی 20 جولائی سے شروع جبکہ حاجی کیمپ ملتان کو جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )
ہے۔ سڑک کے عین وسط میں گڑھے پڑ چکے ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ حاجی کیمپ ملتان قلعہ کہنہ قاسم باغ پر واقع ہے جہاں ملتان بیوٹیفکیشن پلان کے تحت چند سال قبل تزئین و آرائش کی گئی تھی، مگر کچھ عرصہ بعد ہی سڑکیں بیٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔ واٹر ورکس کی جانب سے حاجی کیمپ کو جانے والی سڑک کے عین درمیان اور کناروں پر پڑنے والے گڑھے انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان ہیں۔
سڑک