جامعہ زکریا ملتان کالج آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی میں کل ہونیوالے انجینئرنگ کے کمبائنڈ انٹری ٹیسٹ کے انتظامات مکمل

جامعہ زکریا ملتان کالج آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی میں کل ہونیوالے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں کل بروز اتوار منعقد ہونے والے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
انجینئرنگ کے کمبائنڈ انٹری ٹیسٹ 2017 16 کے ا نتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔اس کے لیے بنائی گئی مختلف کمیٹیوں نے پرنسپل یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان و سٹی کوآرڈینیٹرپروفیسر ڈ اکٹر عابد لطیف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں ۔اجلاس میں فوکل پرسن انجینئر اخلاق احمد ممبر سنڈیکیٹ و انچارج اسٹیٹ ڈاکٹر طاہر سلطان اور آر او ڈاکٹر مقرب اکبر بھی موجود تھے.اجلاس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر عابد لطیف نے بتایا کہ انٹری ٹیسٹ کی ٹائمنگ صبح 10-00 بجے ہے اور انٹری ٹیسٹ کا دورانیہ ایک گھنٹہ چالیس منٹ ہے, ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طلباء کی کل تعداد 5288 ہے ۔ انٹری ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے طلبا وطالبات کے رول نمبرز کی تقسیم مختلف بلڈنگز میں اس طرح سے ہے ۔شعبہ الیکٹریکل میں رول نمبر 140001 تا 141268 ،شعبہ کمپوٹر انجیرنگ رول نمبر 141269 تا 141584 ‘شعبہ مکینیکل انجیرنگ رول نمبر 141585 تا 142980 ‘شعبہ سول انجیرنگ رول نمبر 142981 تا 144240 ‘شعبہ آرکیٹیکلچرل انجیرنگ رول 144241 تا144628 ‘شعبہ بیسک سائنسز رول نمبر 144629 تا 144968 ‘ماڈل سکول میں رول نمبر 144969 تا 145648 ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے ہدایت کی ہے کہ انٹری ٹیسٹ کے شفاف انعقاد میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
انٹری ٹیسٹ