وکلاء لائسنس کے حصول کیلئے انٹری ٹیسٹ آج پنجاب بھر کے9گروپ آف ڈسٹرکٹس میں منعقد ہوگا

وکلاء لائسنس کے حصول کیلئے انٹری ٹیسٹ آج پنجاب بھر کے9گروپ آف ڈسٹرکٹس میں ...

  



ملتان (نما ئندہ خصوصی) پنجاب بارکونسل کے زیراہتمام وکالت کے لائسنس کے حصول کے لئے 56 واں انٹری ٹسٹ صوبہ بھر کے 9 گروپ آف ڈسٹرکٹس میں آج 15 جولائی کومنعقدہو(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

گا۔اس ضمن میں امتحان 11 بجے دن سے ایک بجے دوپہرتک 2 گھنٹوں پر مشتمل ہوگا۔اس ضمن میں میں جنوبی پنجاب کے امیدواروں کے لئے ملتان میں امتحان ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان میں منعقد ہوگا جس میں تقریباً107 امیدوارشرکت کریں گے اورامتحانی کمیٹی کے چیئرمین سید جعفرطیاربخاری،ممبران میں ندیم احمدتارڑ،خواجہ قیصربٹ،چوہدری داؤداحمدوینس،رانامحمدعارف کمال نون،عبدالعزیزپنیاں،صدورہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارہوں گے۔اس طرح بہاولپور ڈویڑن میں امتحان ڈسٹرکٹ باربہاولپورمیں ہوگا جس میں 24 امیدوارشرکت کریں گے ،ڈی جی خان میں امتحان ڈسٹرکٹ بارڈی جی خان میں ہوگا جس میں 48 امیدوارشرکت کریں گے اورساہیوال ڈویڑن امتحان ڈسٹرکٹ بارساہیوال میں ہوگا جس میں 44 امیدوارشرکت کریں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...