زراعت جد ت کیلئے زرعی تحقیق پر خصوصی توجہ دینا ہوگی،ڈاکٹر طاہر امین

زراعت جد ت کیلئے زرعی تحقیق پر خصوصی توجہ دینا ہوگی،ڈاکٹر طاہر امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہاہے کہ پوری دنیا میں پاکستانی آم کی بہت ڈیمانڈ ہے. ہمیں آم کے کاشت کاروں کو سہولیات فراہم کرکے اپنی پیداوار بین الاقوامی سطح تک پہنچانا ہوگا .زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے. زراعت میں جدت لانے کے لیے زرعی تحقیق پر خصوصی توجہ دینی ہوگی.تاکہ فصلوں ، پھلوں اور سبزیوں کی نئی نئی اقسام ایجاد کرکے پیداوار اور کوالٹی کو بڑھایا جاسکے. پاکستانی پھلوں کی بین الاقوامی سطح پر بہت مانگ ہے. آم ہمارے ملتان کی شناخت اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پہچان ہے. . انہوں نے ان خیالات کا اظہار بہاو الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ ہارٹیکلچر کے زیراہتمام دو روزہ مینگو نمائش اور ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے مزید کہاکہ تحقیقی ورکشاپوں سے کسانوں اور سائنسدانوں کے درمیان مسلسل رابطہ رہتا ہے. جس سے کاشت کاروں کو جدید تحقیق اور ورائٹی کے متعلق آگاہی ہوتی ہے جس سے وہ عملی طور پر اختیار کرکے اپنی پیداوار میں اضافہ کرتے ہیں.انہوں نے مزید کہاکہ جدید ریسرچ ماڈرن طریقوں کو اپنا کر عملی تحقیق سے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں.وائس چانسلر نے مزید کہاکہ اس ورکشاپ میں سیکھنے کے بہت سے مواقع ملے . اور آم کی بہت سی نئی ورائیٹیز بھی دیکھنے اور ان کے نام سننے کو ملے ہیں ۔انہوں نے تقریب کے آخر میں چیئرمین شعبہ ہارٹیکلچر و فوکل پرسن ڈاکٹر عامر نواز خان تمام آرگنائزر اور تمام سپیکرز میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے.اس موقعہ پر ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر ، مختلف شعبہ جات کے چیئرمین ، ڈینز طلباء طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔