حکمرانوں نے عدلیہ کو بلیک میل کرنے کیلئے مہم جوئی شروع کردی،جمشید دستی
مظفرگڑھ(نامہ نگار)پاکستان عوامی راج پارٹی کے چےئرمین ورکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اب عدلیہ(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
کو بلیک میل کرنے لئے مہم جوئی کا آغاز کرد یا ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ پر بے سروپا الزامات کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہین کہ آئینی اور ریاستی ادارے اس کا فوری نوٹس لیں اور یہ مہم جوئی اور الزام تراشی بندکی جائے۔مرکزی سیکرٹیرٹ سے جاری کردہ ایک بیان مین انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے ہمیشہ آئینی اور قومی اداروں کو متنازع بنایا ہے اور سپریم کورٹ پر حملہ کی مجرم بھی نواز لیگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا نواز شریف کے مستعفی ہونے کے مطالبہ پر متفق ہونا خوش آئیندامر ہے۔جبکہ عوامی راج پارٹی متحدہ اپوزیشن کے ساتھ ہے اور حکمرانوں کے خلاف اپوزیشن کی ہر تحریک اور احتجاج مین بھر پور طریقے سے شامل ہو گی۔