چکن ، خشک و تازہ دودھ، چھوٹا گوشت، مہنگا، کیلا ، ٹماٹر، چینی کی قیمتوں میں کمی

چکن ، خشک و تازہ دودھ، چھوٹا گوشت، مہنگا، کیلا ، ٹماٹر، چینی کی قیمتوں میں کمی

  



ملتان(جنرل رپورٹر)اداریہ شماریا ت پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 13جولائی 2017کو اختتام پذیرہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

شرح میں0.02فیصد اضافہ ہوا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے53اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جن میں سے14اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘16اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ23اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں چکن (فارمی)‘خشک دودھ‘چائے کی پیالی‘مٹن گوشت‘صابن ‘ کوکنگ آئل‘تازہ دودھ‘ویجی ٹیبل گھی‘چاول ٹوٹا‘ سرخ مرچ(پسی ہوئی) ‘دہی‘ چاول (اری) کی قیمتوں میں اضافہ کیلا‘ ٹماٹر‘ پیاز‘ انڈا(فارمی)‘چینی‘ ادرک‘ دال ماش‘ آلو‘گندم‘ دال مسور‘دال مونگ‘ لکڑی ‘گڑ‘ ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی جبکہ آٹا‘ بریڈ‘بڑا گوشت(ہڈی والا)‘بیف پلیٹ ‘دال پلیٹ‘نمک‘سینڈل‘چپل‘الیکٹرک چارجز‘ الیکٹرک بلب‘ ماچس‘واشنگ سوپ‘ لوکل کال ‘پٹرول‘ ہائی سپیڈ ڈیزل‘سگریٹ‘شرٹ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...