چیف کمشنر آر ٹی او خواجہ سلیم رضا سمیت ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب

چیف کمشنر آر ٹی او خواجہ سلیم رضا سمیت ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب

  



ملتان (نیوز رپورٹر) فیڈرل ریونیو الائنس ایمپلائز یونین (سی بی اے) ریجنل ٹیکس آفس ملتان کی جانب سے چیف کمشنر آر ٹی او ملتان خواجہ سلیم رضا آصف اور دیگر ریٹائرڈ(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تمام کمشنرز ، ایڈیشنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز سمیت افسران و ملازمین نے شرکت کی ار چیف کمشنر آر ٹی او ملتان خواجہ سلیم رضا آصف کی کارکردگی۔ کو زبردست الفاظ میں سراحح مقررین نے کہا کہ وہ ایک ایچے آفیسر کے طور پر محکمانہ امور پر ہمیشہ رہنمائی کرتے رہے ہیں اور ٹیکس کلیکشن کے حوالے سے افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی میں بھی پیش پیش رہے ہیں۔ علاوہ ازیں تاجر تنظیموں کے ساتھ مؤثر حکمت عملی کے تحت انہیں زیادہ سے زیادہ قومی خزانے میں ٹیکس جمع کرانے کی ترغیب دینے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ جس کے باعث ان کی ملتان میں تعیناتی کے دوران ریکارڈ ٹیکس ریکوری ہوئی ہے اس موقع پر فیڈرل ریونیو الائنس یونین کے صدر ملک نوید اعوان نے اپنے خطاب میں انہیں ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر چیف کمشنر آر ٹی او ملتان خواجہ سلیم رضا آصف نے فیڈرل ڈسپنسری اور ملازمین کی پروموشن کے احکامات جاری کیے جس پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اس کے ساتھ ہی ملازمین کے سال 2005-2007تک کا پرفارمنس الاؤنس کو مختلف عدالتی فیصلوں کی روشنی میں سیکرٹری اخراجات کو فینڈز کیلئے ارسال کرنے کے احکامات جاری کیے تقریب میں یونین کے دیگر عہدیداروں میں ارشد خان ترین ، شیخ محمد رفیع، شیخ سرفراز اشعر حسن، راؤ لیاقت علی، راؤ خان ، رانا ارشاد، رانا تاج محمد، اشفاق بلوچ، شکیل علی، غضنفر صدیقی بھی تقریب میں شریک تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...