ہارون آباد،کینیا کے وفد کا وائٹل چائے فیکٹری کا خصوصی دورہ

ہارون آباد،کینیا کے وفد کا وائٹل چائے فیکٹری کا خصوصی دورہ

  



ہارون آباد(نامہ نگار)کینیا کے خصوصی وفد نے وائٹل گروپ آف انڈسٹریز وائٹل چائے کی فیکٹری کا خصوصی وزٹ کیا وفد میں چار افراد شامل تھے ۔اس موقع پر ایم پی اے ہارون آباد چوہدری غلام مرتضی ،وائٹل گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد یٰسین اور فرخ ثناء و دیگر بھی موجود(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

تھے وائٹل انتظامیہ نے کینیا کے وفد کی آمدپر ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور فیکٹری کے مختلف شعبہ جات دکھائے گئے غیر ملکی مہمانوں نے تمام امور اور پہلوؤں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور معلومات کا تبادلہ کرتے رہے غیر ملکی وفد نے وائٹل کے تمام شعبہ جات کے نظم ونسق اور طریقہ کار کو عالمی معیار کے مطابق قرار دیا اور ایک چھوٹے سے علاقہ میں وائٹل کے قیام کے ذریعے ہزاروں افراد کے لیے روزگار کے باعزت مواقع کی فراہمی پر وائٹل گروپ آف انڈسٹریز کے چیئر مین حاجی محمد یٰسین اور ان کے تمام رفقاکے جذبے کو سراہا مہمانان کی خصوصی تواضع کا اہتمام کیا گیا جس پر انہوں نے وائٹل کی مہمان نوازی کو مثالی قرار دیا اور مزید ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پرحاجی شبیر احمد ،پر وڈکشن مینجر چوہدری محبوب احمد ،مینجر چوہدری محمد زاہد و دیگر بھی موجو تھے ۔

وائٹل چائے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...