ممتاز آباد پولیس نے سٹیج اداکارہ کی سالگرہ پارٹی الٹ دی،ڈی جے گرفتار

ممتاز آباد پولیس نے سٹیج اداکارہ کی سالگرہ پارٹی الٹ دی،ڈی جے گرفتار

  



ملتان(وقائع نگار)ممتاز آباد پولیس کا سٹیج اداکارہ کی سالگرہ پارٹی پر چھاپہ،ڈی جے گرفتار جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پولیس کو اطلاع ملی کی سٹیج اداکارہ کی سالگرہ پر فحش ڈانس اور شراب پی جارہی ہے جس پر پولیس نے بھاری نفری کے ہمراہ وہاڑی چوک کے قریب سٹیج اداکارہ سنیناں ملک کے گھر چھاپہ مارا جہاں بااثر(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

افراد بھی سالگرہ منانے کیلئے موجود تھے پولیس کی اطلاع ملتے ہی سالگرہ کے منتظمین،آرگنائزر ساغر،رام جانے ودیگر افراد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک ڈی جے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا جس پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں واضع رہے سالگرہ کیلئے کارڈ بھی چھپوائے گئے تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر